1055042-golve-1515701167-665-640x480

جراثیم کو مکمل طور پر ختم کرنے والے دستانے

لندن: یورپ کی دو بڑی کمپنیوں نے مشترکہ تحقیق کے بعد دنیا کے ایسے طبی دستانے بنانے کا اعلان کیا ہے جو ہر طرح کے جراثیم سے پاک ہیں اور اس سے طبی شناخت اور دیگر میڈیکل کام انجام دیے جاسکتے ہیں۔

ان دستانوں کو ’یونی گلووز‘ کا نام دیا گیا ہے جسے سلور آئن ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ دستانے صرف 15 منٹ میں 90 فیصد خطرناک جراثیم اور دو گھنٹوں کے دوران 99.5 فیصد جراثیم کو ختم کرڈالتے ہیں۔ اسے ایک کمپنی ’بایوکوٹ‘ نے تیار کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ای کولائی، سالمونیلا، ایم آر ایس اے، وی آرای، سی پی ای، سی آر ای، فنگس اور دیگر بہت سے خطرناک وائرس کے خلاف بھی یکساں طور پر مؤثر ہیں۔ یہ دستانے جراثیم کو جمع ہونے سے روکتے ہیں اور انہیں بے اثر کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *