1055002-Textilephotofile-1515696184-942-640x480 (1)

روپے کی قدر میں کمی لا حاصل؛ بلند پیداواری لاگت برآمدی آرڈرز کے حصول میں رکاوٹ

فرینکفرٹ:  پاکستان کی بڑی ایکسپورٹ کمپنیوں کے علاوہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے پویلین کے تحت شرکت کرنے والی چھوٹی کمپنیوں کو بھی بڑے آرڈرز کی پیشکش ہوئی ہے تاہم پاکستانی کمپنیاں چین، بھارت اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں پیداواری لاگت زائد ہونے کی وجہ سے برآمدی آرڈرز حاصل کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔

ایکسپورٹرز کے مطابق پاکستانی ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات بیڈ لینن، تولیہ کی مصنوعات کے علاوہ اسپتالوں میں استعمال ہونے والی ٹیکسٹائل مصنوعات میں یورپی خریدار گہری دلچسپی ظاہر کررہے ہیں تاہم گزشتہ ایک سال کے دوران یارن، کاٹن کے نرخ بڑھنے سے ہوم ٹیکسٹائل کی پیداواری لاگت 15سے 20 فیصد بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی ایکسپورٹرز کو سودے طے کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *