1054783-alligatormain-1515679128-506-640x480

مگرمچھوں کی برفیلی جھیل میں زندہ رہنے کی انوکھی ترکیب، ویڈیو وائرل

نارتھ کیرولینا: مگرمچھ جھیلوں میں رہنے والے خونخوار اور سخت جان جانور ہیں۔ کرہ ارض پر یہ 18 کروڑ سال سے موجود ہیں اور زندہ رہنے کے لیے غیر معمولی تراکیب استعمال کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک منظر امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کی ایک جھیل میں بھی دیکھا گیا ہے۔

نارتھ کیرولینا کے مرکزی شہر شارلوٹ سے 200 میل کے فاصلے پر اوشن بیچ کے مقام پر ایک دریائی دلدل ہے جہاں کے مگر مچھ بڑے مشہور ہیں۔ یہاں ایک ہفتہ قبل شدید طوفان آیا تھا جس کے بعد جھیل منجمد ہوگئی تھی۔ ماہرین کا خیال تھا کہ اس تبدیلی سے مگر مچھ مر گئے ہوں گے لیکن ان کا یہ خیال غلط ثابت ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *