1055847-sadiqkhans-1515763500-270-640x480

میئرلندن صادق خان کا ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کی منسوخی کا خیر مقدم

 لندن: میئر لندن صادق خان نے امریکی صدر کے دورہ برطانیہ منسوخ کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے بڑے پیمانے پرمظاہروں کے خوف سے دورہ ملتوی کیا۔  

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن کے میئر صادق خان نے امریکی صدر کی جانب سے برطانیہ کا دورہ منسوخ کیے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو لندن کے شہریوں کا پیغام مل چکا ہے کہ برطانوی شہری امریکا اور وہاں کے لوگوں سے بہت پیار کرتے ہیں لیکن ٹرمپ کے فیصلوں کو اپنے شہر کے اقدار کے خلاف سمجھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *