1055844-sajidtarrar-1515761879-735-640x480

پاک امریکا 70 سالہ تعلقات ایک ہفتے یا مہینے میں ختم نہیں ہوسکتے

 واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپکے مشیر ساجد تارڑ نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات جلد معمول پر آنے کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ  دونوں ممالک کے 70 سالہ تعلقات ایک ہفتے یا ایک مہینے میں ختم نہیں ہوسکتے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے مسلم کمیونٹی ساجد تارڑ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر بالکل مایوس نہیں ہوں، کچھ چھوٹے قد کے سیاستدان پاک امریکا تعلقات پر اپنی دکانداری چمکا رہے ہیں لیکن امریکا میں مقیم پاکستانی غلط فہمیاں دور کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *