1055535-javebiqbal-1515746474-608-640x480

چئیرمین نیب کا پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم

 اسلام آباد: چئیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن میں وسائل کے بے دریغ استعمال کی شکایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ میں بدعنوانیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ چئیرمین نیب نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ بدعنوانی کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے، چئیرمین نے پاکستان اسپورٹس بورڈ میں مبینہ بدعنوانیوں اور وسائل کے بے دریغ استعمال کی شکایت پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ اسپورٹس بورڈ ، کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن میں بدعنوانیوں کی تحقیقاتی رپورٹ 2 ماہ کے اندر پیش کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *