وٹس ایپ ہیکنگ ویب سائٹ۔۔۔ صارفین محتاط ہوجائیں

لاہور: سوشل میڈیا اور وٹس ایپ گروپس میں “بلاکڈ ڈاٹ ون“ کے نام سے ایک یوآر ایل بہت وائرل ہو رہا ہے۔ ایپ میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ کہ ا س کو انسٹال کرنے سے آپ ان تمام رابطوں کو وٹس ایپ پر دیکھنے کے قابل ہو جائیں گے جسے آپ نے وٹس ایپ پر بلوک کیا ہوا ہے۔
حقیقت میں“بلاکڈ ڈاٹ ون“ ایک ہیکنک ویب سایٹ ہے جس میں آخر میں صارف کا موبائل فون ہیک ہوجاتا ہے جو اسے ڈاؤن لوڈ کرتا ہے۔
صارف کو اس لنک کو14لوگوں کو وٹس ایپ اور 7وٹس ایپ گروپس میں شیئر کرنے کا کہا جاتا ہے ۔ پنجاب سروسز اور جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے غیر قانونی ویب سائٹ کے خلاف ایک سرکاری نوٹس جاری کیا ہے اور صارفین کو اس ویب سائٹ سے محتاط رہنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *