دوسرا وکیل مقرر کرنے کے

طلال چوہدری نے وکیل مقرر کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے مزید مہلت مانگ لی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کیس میں دوسرا وکیل مقرر کرنے کے لیے پیر(19 فروری) تک کی مہلت دے دی۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔آج سماعت کے دوران طلال چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور آگاہ کیا کہ جس وکیل کو انہوں نے کیس کے لیے مقرر کیا تھا وہ اس دنیا میں نہیں رہیں، لہذا دوسرا وکیل مقرر کرنے کے لیے انہیں وقت دیا جائے۔جس پر عدالت عظمیٰ نے طلال چودھری کو دوسرا وکیل مقرر کرنے کے لیے پیر (19 فروری) تک کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔رپورٹس کے مطابق طلال چوہدری نے اس کیس میں معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر سے رابطہ کیا تھا، جو 12 فرروی کو خالق حقیقی سے جاملیں۔واضح رہے کہ یکم فروری کو عدلیہ مخالف تقریر پر آرٹیکل 184 (3) کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔طلال چودھری نے گذشتہ ماہ جڑانوالہ کے جلسے میں مبینہ طور پر ججز کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی، وہ اس سے قبل بھی پاناما کیس کے سلسلے میں شریف خاندان کے مالی اثاثوں کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی اور عدلیہ کو نشانہ بناچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *