چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 2018 کو تبدیلی کا سال قراردیدیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 2018 کو تبدیلی کا سال قرار دیتے ہوئے کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔سرگودھا میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پختونخوامیں تحریک انصاف کی کارکردگی کاپوری دنیااعتراف کررہی ہے، اس مرتبہ پنجاب اور دیگر صوبے بھی تبدیلی کا حصہ بنیں گے۔عمران خان نے کہا کہ قوم کے وسائل لوٹ کر شریفوں اور زرداریوں نے قوم کوغریب بنا دیا ہے، قومی مجرموں کو جیلوں میں ڈالیں گے اور لوٹا ہوا پیسہ قوم کو واپس دلوائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چوری شدہ دولت بچانے کے لیے ملک میں انتشار کی کوششیں کی گئیں اور اداروں کوان کے آئینی کردار سے روکنے کے لیے بے شمار حملے کیے گئے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ظالم اور کرپٹ سیاستدانوں سے سیاست آزاد کرائے بغیر استحکام و ترقی ممکن نہیں، آئندہ انتخابات میں شریفوں اور ان کے کرپٹ حواریوں کو فرار کا موقع نہیں دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ 2018 تبدیلی کا سال ہے اس لیے کارکن انتخابات کی تیاری کر لیں، ہر حلقے میں کرپٹ خاندان کے امیدواروں کا مقابلہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *