کوئٹہ میں شر پسندوں کا وار

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے لانگو آباد میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
سیکیورٹی اہلکاروں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سیکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *