زائد کرپشن کے ریفرنس میں

شرجیل میمن۔۔۔ ای سی ایل۔۔۔ سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی لیکن ملزم کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شرجیل میمن سمیت دیگر ملزموں کیخلاف ریفرنس نیب کورٹ میں ہے، ملزموں پر محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب سے زائد کرپشن کا الزام ہے۔
عدالت نے ملزم کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *