nab

وفاقی وزیر خزانہ کی لاہور میں مزید 2 پراپرٹیز کا انکشاف

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اوران کے اہلخانہ کی لاہور میں مزید 2 پراپرٹیز کا انکشاف ہوا ہے ،نیب نے پراپرٹیز منجمدکرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دے دی،تفصیلات کے مطابق اثاثہ جات ریفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ اور ان کے اہلخانہ کی لاہور میں مزید 2 پراپرٹیز کا انکشاف ہوا جس کو منجمد کرنے کیلئے نیب نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی،درخواست نیب سپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق کے ذریعے دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں پراپرٹیز کی ملکیت ٹرسٹ اور فاﺅنڈیشن کا نام دے کر تبدیل کی گئی ،پلاٹ نمبر 33 اور 34ہالیڈے پارک علی رضاآبادہیں ،پلاٹس لاہو رمیں ہجویری ٹرسٹ کے نام ہے جبکہ پراپرنی نمبر92 بی گلبرگ تھری ہجویری فاﺅنڈیشن کے نام منتقل کی گئی ،نیب نے درخواست میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار ان دونوں اثاثوں کے مالک ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ وزیر خزانہ کی دونوں پراپرٹیز کو سیل کرنے کا حکم دیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *