nawaz sharif ijlas

آئینی ترمیم اور حلقہ بندیوں پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا

 مسلم لیگ (ن) نے آئینی ترمیم اور حلقہ بندیوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف کی زیر صدارت جاتی امرا میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناءاللہ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابی لائحہ عمل پر تبادلہ  خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر شریف خاندان کے عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر زیر بحث آئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئینی ترمیم اور حلقہ بندیوں پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ناراض اراکین کو منانے پر بات ہوئی اور سیاسی جماعتوں سے روابط تیز کرنے پر بھی غور ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *