rangers

بنوں میں دوروز سے جاری کرفیوختم

نورڈ جانی خیل روڈ پر دوروز سے لگایا گیا کرفیو اٹھا لیا گیا ہے۔

 بنوں کے علاقے نورڈ جانی خیل روڈ پردو روز قبل سیکورٹی فورسز کی گاڑی پربم حملے کے نتیجے میں لگایا گیا کرفیو اٹھا لیا گیا ہے۔

دوسری جانب نورڑ میں ہی سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ برآمد کئے جانے والے اسلحے میں 8 ایس ایم جی، 31 رائفل، 15 بارہ بور بندوقیں، 7 ریپیٹر، 6 پستول، درجنوں میگزین اور1610 کارتوس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اتوارکوبنوں میں سیکورٹی فورسز پر بم حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *