996298-bachi-1510649423-304-640x480

بھارت میں 18 ماہ کی بچی سے زیادتی کا گھناؤنا واقعہ

نئی دلی: بھارت میں 18 ماہ کی بچی کو والد کے دوست نے ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، بھارتی دارالحکومت نئی دلی سمیت بیشتر ریاستوں میں خواتین کے لیے اکیلے گھومنا پھرنا انتہائی خطرناک ہوچکا ہے۔ اب صورتحال اس قدر خطرناک ہوچکی ہے کہ ایک سال کی بچیوں کو بھی درندگی کا نشانا بنایا جارہا ہے۔

دہلی کے علاقے شاہپور جٹ میں والد کے دوست نے ہی 18 ماہ کی معصوم کلی کو اپنی درندگی کا نشانا بناڈالا، پولیس کے مطابق شاہ پور جٹ کے رہائشی خاندان نے اپنی 18 ماہ کی بچی کو پڑوس میں رہنے والے 21 سالہ شخص کو دیکھ بھال کے لیے دیکر گئے جو کہ بچی کے والد کا دوست بھی تھا۔

بچی کے گھروالے جب واپس آئے تو ان کی بیٹی گھر میں اکیلی تھی اور حالت غیر ہونے پر اس کو فوراً اسپتال لیکر گئے جہاں ڈاکٹرز نے بچی سے زیادتی کے تصدیق کردی۔ واقعہ کی رپورٹ درج کرانے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *