sindh

سیکیورٹی خدشات کے باعث ہائی پروفائل مقدمات کراچی سے سکھر منتقل

 سیکیورٹی خدشات کے باعث سندھ ہائیکورٹ نے 10 ہائی پروفائل مقدمات کو کراچی سے سکھر منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

سندھ ہائیکورٹ نے 10 ہائی پروفائل مقدمات کو کراچی سے سکھر منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ کراچی سے سکھر منتقل کئے جانے والے مقدمات میں ایئر پورٹ حملہ کیس، ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی قتل، کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے مقدمات سمیت دیگر اہم کیسز شامل ہیں۔ کراچی میں ہائی پروفائل مقدمات میں ملوث ملزمان کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پہلے ہی سکھر جیل منتقل کیا جاچکا ہے۔

مقدمات کو کراچی سے سکھر  منتقل کرنےسے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے ممبر انسپیکشن ٹیم کا نوٹیفیکیشن اے ٹی سی کو موصول ہوگیا ہے اور جلد احکامات پرعمل درآمد کیا جائےگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *