nawaz sharif

عدالتوں کا دہرا معیار جلد منطقی انجام کو پہنچے گا، نوازشریف

عدالتوں کا دہرا معیار جلد منطقی انجام کو پہنچے گا، نوازشریف

نواز شریف اپنے خلاف دائر نیب ریفرنسز کی سماعت کےلیے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عدالتوں کا دہرا معیار جلد منطقی انجام کو پہنچے گا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے خلاف دائر نیب ریفرنسز کی سماعت کےلیے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عدالتوں کا دہرا معیار ہے جو جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ججز بغض سے بھرے ہوئے ہیں، نواز شریف
واضح رہے کہ احتساب عدالت میں گزشتہ سماعت میں پیشی کے بعد نواز شریف نے کہا تھا کہ ججز بغض سے بھرے پڑے ہیں اور ان کا غصہ اور بغض ان کے الفاظ میں ڈھل کر سامنے آگیا ہے جو کہ تاریخ کا سیاہ باب بنے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *