1054925-usairforcessecretmphspyplanefloridaairbase-1515691752-470-640x480

دنیا کے تیز رفتار امریکی جاسوس طیارے کی خفیہ تصویر منظر عام پر

نیویارک: ایک امریکی ایئربیس پر موجود جاسوس طیارے کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ دنیا کا سب سے تیز رفتار امریکی خفیہ طیارہ ہے جو 7 ہزار 400 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔

معروف برطانوی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق امریکی افواج کی جانب سے خفیہ طور پر تیار کیے گئے ایک ایسے جنگی طیارے کی تصویر منظر عام پر آگئی ہے جو 7400 کلومیٹر( 4600 میل) فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے اور ممکنہ طور پر اس وقت دنیا کا سب سے تیز رفتار طیارہ بھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *