1055515-walid-1515742081-666-640x480

زینب کے والد کے اعتراض پر جے آئی ٹی کے سربراہ تبدیل

زینب قتل کیس میں بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی محمد ادریس کو جے آئی ٹی کا نیا سربراہ تعینات کردیا گیا۔

قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کے والد کے اعتراض پر واقعے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش کی سربراہی میں جےآئی ٹی تشکیل دی تھی تاہم آج  ڈی آئی جی محمد ادریس کو نیا سربراہ تعینات کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قصور کی رہائشی زینب کو ایک ہفتے قبل اغوا کیا گیا تھا، پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے باوجود معصوم بچی کو بازیاب نہیں کراسکی تھی تاہم منگل کی شام اس کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زینب کے ساتھ ایک سے زائد مرتبہ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

زینب کے قتل کے خلاف ملک بھر میں شدید احتجاج دیکھنے میں آیا، بالخصوص قصور میں جہاں مشتعل افراد نے گزشتہ روز رکن پنجاب اسمبلی نعیم صفدر انصاری کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور ان کی 2 گاڑیوں کو آگ لگادی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *